ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / سویڈن میں تیس سال تک سگے بیٹے کو کمرے میں قید رکھنے والی سنگ دل ماں

سویڈن میں تیس سال تک سگے بیٹے کو کمرے میں قید رکھنے والی سنگ دل ماں

Wed, 02 Dec 2020 17:04:27  SO Admin   S.O. News Service

اسٹاک ہوم،2دسمبر(آئی این ایس انڈیا)سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں اپنے بیٹے کو 30 سال تک اپارٹمنٹ میں قید رکھنے کے الزام میں 70 سالہ خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایک غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسٹاک ہوم کے ایک اپارٹمنٹ سے ایک 40 سالہ آدمی زخمی حالت میں ملا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس شخص کے ایک رشتے دار نے حکام کو اس کی بپتا کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔

میڈیا کے مطابق پولیس کو چالیس سالہ شخص اپارٹمنٹ کے فرش پرایک کمبل پر پڑا ملا اور اس کے جسم پر زخم اور ناسور بن چکے تھے۔ اس کے منہ میں دانت نہیں ہے اور نہ ہی وہ بولنے کے قابل ہے۔

مقامی اخبارات کا کہنا ہے کہ اپارٹمنٹ سے ملنے والے شخص کو 12 سال کی عمر میں اسکول سے نکال لیا گیا تھا۔

اپارٹمنٹ سے بازیابی کے بعد اس شخص کی ماں کو اپنے بیٹے کو حبس بے جا میں رکھنے کے الزام میں گرفتارکرلیا گیا۔ گرفتار ہونے والی ماں نے بیٹے کو قید رکھنے اور اس پر جسمانی تشدد کرنے کے الزام کی تردید کی ہے۔


Share: